اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر اتفاق کر لیا، حکومت کا جانا یقینی ہو گیا

کوئٹہ (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں اپوزیشن کی برسر اقتدار رہنے والی پارٹیوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہوگااب گیارہ جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈا پر متحدو متفق ہیں، ملک میں جمہوریت کی

مکمل بحالی تک جاری رہے گی۔بدھ کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے گوجرانوالہ سے شروع کی جانے والی تحریک ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی تک جاری رہے گی، اپوزیشن کی تمام جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں اپوزیشن کی برسر اقتدار رہنے والی پارٹیوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہوگااب گیارہ جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈا پر متحدو متفق ہیں، جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک آئین و قانون کے مطابق ہوگی ، ہم تحریک انصاف کی طرح بجلی کے بل جلائیں گے اور نہ پی ٹی وی پر حملہ آور ہونگے، پارلیمنٹ پر کپڑے لٹکائیں گے اور نہ ہی سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کریں گے بلکہ ہم آئین و قانون کے تحت اپنی تحریک چلائیں گے جس میں احتجاجی جلسوں، ریلیوں سمیت وقت آنے پر اسمبلیوں سے استعفوںکا آپشن بھی استعمال کیا جائے گا۔

close