پاکستان کا وہ صوبہ جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صرف ایک فیصدرہ گئی

کوئٹہ(پی این آئی) صوبہ بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد ایک فیصد رہ گئی، صوبہ وبا پر قابو پانے کے قریب پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز صرف ایک فیصد رہ گئے، صوبے میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 217 رہ گئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی

تعداد 15480 اور مصدقہ اموات کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 29 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 2 روز میں41 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے587 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد 15480ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسز تعداد 217 ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا بلوچستان میں کورونا سے مصدقہ اموات کی تعداد 146 ہے جبکہ کورونا میں مبتلا 15117 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8ہزار 335 رہ گئی ہے اور 3 لاکھ دو ہزار708 صحتیاب ہو چکے ہیں۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا تھا جس میں کورونا وائرس کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن کے مطابق عوامی اجتماعات و شادی ہالز وغیرہ پر پابندی عائد کی جائے گی۔ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وبا کو مکمل طور پر شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے تاکہ ہم اس وبا کے خلاف جنگ میں سرخرو ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close