وزیراعظم نےشاہدرہ میں اپوزیشن لیڈروں کے خلاف درج پرچے پر برہمی کا اظہار کیا، صوبائی وزیر نے اپوزیشن لیڈروں کو بیان ریکارڈ کرانے کا مشورہ دے دیا

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا کی دوسری لہر آ رہی ہے ،اپوزیشن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو انہیں خود احساس کرنا چاہیے ،اپوزیشن کو بڑے جلسے جلوسوں سے گریز کرنا چاہیے ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون راجہ

بشارت نے کہاکہ حکومت کا شاہدرہ میں درج کرائے گئے پرچے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ،یہ تھانوں میں جائیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے زاتی مفادات ہیں ان کا اتحاد قائم نہیں رہے گا ۔ماضی میں بھی اتحاد بنے لیکن حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔کوئی لسٹ نہیں بن رہی کارکنوں کو پکڑنے کے لیے اگر ضرورت پڑی تو تحریک انصاف بھی اپنی سٹریٹ پاور دکھائے گی۔انہوںنے کہاکہ اس وقت کورونا کی دوسری لہر آ رہی ہے ،اپوزیشن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو انہیں خود احساس کرنا چاہیے ،اپوزیشن کو بڑے جلسے جلسوں سے پریز کرنا چاہیے ۔ ۔۔۔

close