سندھ روشن پروگرام سے لوٹے گئے کروڑوں روپے کی واپسی، ملزم نے پلی بارگین کر کے کتنی مالیت کا چیک دے دیا؟

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں پلی بارگین کرنے کے نیب فیصلے کی منظوری دیدی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر میں سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں گرفتار ملزم ایاز صدیقی پیش ہوئے ،نیب تفتیشی افسر عمیر احمد نے ملزم کو جج محمد بشیر کی عدالت میں

پیش کیا ۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہاکہ ملزم ایاز صدیقی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پلی بارگین کر لی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب نے ملزم کی پلی بارگین کرنے کی منظوری دی ہے۔ نیب تفتیشی افسر نے کہاکہ ایاز صدیقی نے پلی بارگین کے 66لاکھ روپے کا پے آرڈر بھی جمع کروا دیا ہے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ احتساب عدالت پلی بارگین کرنے کی فیصلے کی توثیق کرے۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ اتنے پیسے کھا کر موٹے ہو گئے ہو ۔ ملزم ایاز صدیقی نے کہاکہ توبہ کر لی ہے آئندہ ایسا کام نہیں کروں گا۔جج محمد بشیر نے پلی بارگین کرنے کے نیب فیصلے کی منظوری دیدی۔۔۔

close