سعودی عرب اور امریکا دونوں نواز شریف کے ساتھ مل گئے ہیں کیا ہونیوالا ہے؟ تگڑے وفاقی وزیر کے حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر کالم نگار جاوید چودھری اپنے کالم ’’ارطغرل نواز شریف کا محسن ہے‘‘ میں لکھتے ہیں کہ۔۔۔۔ سعودی حکمرانوں نے اس دوران میاں نواز شریف سے رابطے بڑھانا شروع کر دیے‘ آپ شاید یہ جان کر حیران ہوں گے ” سعودی عرب نے پاکستان سے ایک بلین ڈالر واپس مانگ لیے ہیں“ یہ خبر عمران خان سے پہلے میاں نواز شریف کو معلوم تھی اور یہ

باقی رقم کب واپس لے رہا ہے یہ بھی عمران خان کی بجائے میاں نواز شریف کو پتا ہے‘ یہ ساری باتیں شاید میرا اندازہ رہتیں لیکن تین دن قبل ایک تگڑے وفاقی وزیر نے سگریٹ کا لمبا کش لگاتے ہوئے انکشاف کیا ”سعودی عرب اور امریکا دونوں نواز شریف کے ساتھ مل گئے ہیں اور ہمارے آنے والے دن بہت مشکل ہوں گے“۔میں نے ان سے پوچھا ”اور آپ اس صورت حال کا کس کو ذمہ دار سمجھتے ہیں“ وہ فوراً بولے ”شاہ محمود قریشی‘ یہ اگر سعودی عرب کے خلاف بیان نہ دیتے تو ہم آسانی سے اپنے اختلافات سیٹل کر لیتے‘ ہمارے لیے یہ فصل شاہ محمود قریشی نے بوئی ہے اور ہم سب اس کے لیے پریشان ہیں“ میں نے ان سے پوچھا ”آپ یہ دباؤ کب تک برداشت کر لیں گے“ وہ ہنس کر بولے ”یہ دباؤ پر منحصر ہے‘ ہمارے لوگ مریم نواز‘ شاہد خاقان عباسی‘ رانا ثناءاللہ اور احسن اقبال کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں‘ میں اور فواد چودھری ان گرفتاریوں کے خلاف ہیں۔ہم سمجھتے ہیں یہ گرفتاریاں اپوزیشن کے فلاپ شو کو کام یاب بنا دیں گی‘ وزیراعظم بھی گرفتاریوں کے خواہش مند نہیں ہیں‘ یہ چاہتے ہیں اپوزیشن کو اپنا سارا زور لگانے کا موقع ملنا چاہیے‘ عوام ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے یوں یہ لوگ اسلام آباد آئیں گے اور مولانا فضل الرحمن کی طرح ناکام واپس چلے جائیں گے لیکن ہم نے اگر انہیں گرفتار کر لیا تو یہ تحریک واقعی تحریک بن جائے گی“ وہ رکے‘ سگریٹ کا لمبا کش لیا اور بولے ”میرا ذاتی خیال ہے نیب گند ڈالے گا‘ یہ ان لوگوں کو گرفتار کرلے گا اور یہ ہمارے کھاتے میں پڑ جائیں گے اور یوں ہم پر دباؤ بڑھے گا“۔

close