اور اب چارسدہ کی ڈھائی سالہ زینب جان سے گئی، دل دہلا دینے والا واقعہ

چارسدہ(پی این آئی)اور اب چارسدہ کی ڈھائی سالہ زینب جان سے گئی، دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک اور معصوم زینب زیادتی کے بعد انتہائی بے رحمی و سفاکی سے قتل کر دی گئی، خیبر پختون خوا کے ضلع چارسدہ میں اغواء کی گئی ڈھائی سالہ بچی زینب کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے،سفاک شخص نے

معصوم بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کر کے قتل کیا ہے۔ڈی ایچ کیو اسپتال کے ذرائع کے مطابق بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close