نہ کوئی الاونس، نہ انکریمنٹ، سرکاری ملازمین کا بڑا احتجاج، گو عمران گو کے نعرے لگائے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)نہ کوئی الاونس، نہ انکریمنٹ، سرکاری ملازمین کا بڑا احتجاج، گو عمران گو کے نعرے لگائے گئے، اسلام آباد میں سرکاری ملازمین تنخواہوں اورالاؤنسزمیں اضافے کیلیے سڑکوں پرآ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی مختلف انجمنوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، تمام گریڈ

کے ملازمین کے الاؤنسسز میں بلا جوازتفریق کو ختم کرانے کے حوالے سے احتجاج کرتے ہوئے ڈی چوک کارخ کرلیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے رکاوٹیں عبورکرکےپارلیمنٹ کےسامنےاحتجاج کی کوشش کی تو انہیں پارلیمنٹ جانےسےروکنےکیلیےواٹرکینن کااستعمال کیا گیا تاہم مظاہرین نے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیدیا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ تمام محکموں کے ملازمین گریڈ 1تا 22کی تنخواہوں اورالاؤنسسز میں تفریق ختم کی جائے۔ مہنگائی کے تناسب سے پے اسکیل ریوائز کرکے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ ٹائم سکیل پروموشن کو بحال کیا جائے اور یوڈی سی، ایل ڈی سی کو صوبوں کی طرزپراپ گریڈ یشن دی جائے ۔ریلوے پریم یونین کے رہنماخالد محمود چوہدری نے گریڈ ایک سے سولہ کے سرکاری ملازمین کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close