کورونا وائرس کا پھیلائو، صوبہ پنجاب میں ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کا عندیہ دیدیا

لاہور (پی این ا ٓئی) صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاون کا عندیہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو مکیں انہوں نے کہا کہ سردیوں میں کورونا بڑھنے کےخدشے پرلوگوں کواحتیاط کی ضرورت ہے ، اسمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے پالیسی بنالی ہے ،

اگر کیس مزید بڑھے تو لاک ڈاون کریں گے ، روزانہ کی بنیاد پر 10ہزار کے قریب ٹیسٹ کر رہے ہیں ، جب کہ مجموعی طور پر اب تک 12 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کم ہیں ، لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، لہٰذا کورونا سے بچاوَ کیلئےہر فرد فیس ماسک کا استعمال کرے، عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔دوسری طرف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پاکستان کے متاثر ہونے کے خطرے کا اظہار کردیا ، اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کی دوسری لہر سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے ، کیوں کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ بھرمیں کورونا کیسزمیں ہونے والا حالیہ اضافہ ایس او پیز سے دوری کی وجہ سے ہوا ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسکول کھلنے کے بعد پرائمری اورپری پرائمری کلاسوں میں بچوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں