میئر شیخ انصر عزیز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،مستعفی ہونے کی وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(پی این آئی) میئر شیخ انصر عزیز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،مستعفی ہونے کی وجہ کیا بنی؟اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ترجمان میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے میئر اسلام آباد کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔فی الحال میئر اسلام آباد کے مستعفی ہونے کی وجوہات

سامنے نہیں آئیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں برس جون میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر اسلام آباد شیخ انصر کو معطل کردیا تھا جس پر انہوں نے حکومت کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا اور عدالت نے ان کی معطلی کا حکم نامہ معطل کردیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close