نوازشریف سمیت ن لیگی رہنمائوں پر بغاوت کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کون ہیں ، آخر انہوں نے یہ قدم کس کے کہنے پر اٹھایا؟اہم انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی )ن لیگی رہنمائوں پر مقدمہ درج کروانے والے عام شہری بدر رشید نے کہا ہے کہ میں ایک محب وطن شہری ہوں۔پوری پاکستانی قوم نے سنا ہے جو انہوں نے پاک فوج اوردوسرے اداروں کیخلاف باتیں کی ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا عام شہری ہوں، مجھے کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے ۔ہم پاک آرمی کے

شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وہ ہمارے سر کا تاج ہیں ۔ ان کے اقتدار کی اتنی ہوس ہے کہ یہ ہمارے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔یہ ہماری آرمی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔میر ی ذاتی رائے ہے ، میرا کسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی میں نے یہ کسی کے کہنے پر کیا ہے ، یہ اقتدار کی ہوس میں اتنے گر چکے ہیں کہ یہ ہمارے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف اور دیگر لیگی قا ئدین کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانیوالا بدر رشید نامی پی ٹی آئی کاتنظیمی عہدیدار نکلا ہے ،مدعی بدررشیدخان ہیراپی ٹی آئی یوتھ ونگ راوی ٹاؤن کاصد ر رہا ہے جبکہ بدررشیدگورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے گورنر ہائوس میں متعددبارملاقاتوں میں پیش پیش رہا ہے دوسر ی جانب گورنر ہاوَس پنجاب نے (ن) لیگ قائدین کے خلاف مقدمہ کے مدعی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغاوت کے مقدمہ کے مدعی کا گورنر پنجاب سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ترجمان گورنر ہاؤس پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور سیاست میں وضعداری کے قائل ہیں، ان کی جانب سے مخالفین کے خلاف مقدمے یا اس کی حوصلہ افزائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ترجمان گورنر ہاوَس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر سے ہزاروں افراد گورنر پنجاب سے ملاقات کرتے ہیں، ملاقات کے لیے آنے والوں کا تصاویر بنانا معمول کی بات ہے، بغاوت کے مقدمہ کے مدعی کا گورنر پنجاب سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close