لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں پہلے سیاسی پاور شو کو کامیاب بنانے کیلئے ارکان کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ جو زیادہ ورکرز لائے گا وہی ٹکٹ پائے گا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ لاہور میں پہلے سیاسی پاور شو پر تمام ایم این ایز اور ایم پی
ایز کی حاضری لگائی جائے گی ، نواز شریف نے پارٹی ارکان اسمبلی کو واضح پیغام میں کہاہے کہ جو زیادہ ورکرز لائے گا وہی ٹکٹ پائے گا، ذرائع کاکہناہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کی تعداد جانچنے کیلئے ویڈیوز بنائی جائیں گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں