ذیشان منیر کیانی ایس-ایس-ٹی (سائنس) صدر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل سوہاوہ تعارف اور خدمات

نام:- ذیشان منیر کیانی

عہدہ:- ایس-ایس-ٹی (سائنس ) + صدر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل سوہاوہ

رہائش:- خاص ڈومیلی

تعلیمی قابلیت:-
ابتدائ تعلیم رامدیال تحصیل دینہ میں مکمل کی
میٹرک گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈومیلی سے
ایف ایس سی گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جہلم سے
ایم اے سپیشل ایجوکیشن ( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی)
ایم اے اردو ( پنجاب یونیورسٹی)
بی ایس ایڈ، سائنس ایجوکیشن کالج ٹاؤن شپ لاہور

ملازمت و جائے تعیناتی :-
اکتوبر 2002 میں تقرری بطور ایس ایس ای سائنس ٹیچر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈومیلی میں ہوئی اور تاحال اسی ادارہ میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں۔

مشاغل:-
ماضی میں کرکٹ اور بیڈمنٹن کھیلنا اور اب اچھے جانور پالنا

خدمات :-
ہمیشہ اساتذہ کے وقار اور عزت کی بحالی، حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں رہنا۔ ماضی میں بھی ضلعی سطح پر اساتذہ حقوق کے لئے بہتر کام کرنے والوں کے ساتھ مالی، جسمانی لحاظ سے تعاون کیا۔ ہر فورم پہ آواز اٹھائی۔ احتجاجی تحریکوں میں اپنے دوستوں کے ہمراہ شرکت کی۔
اور اب بھی بطور تحصیل صدر پنجاب ٹیچرز یونین اسی جوش اور جذبے سے سرگرم عمل ہوں۔ ویسے تو پنجاٹیچرز یونین کے تمام قائدین انتہائی قابل احترام اور اپنی ذات میں اک انجمن ہیں۔ سب مخلص، محنتی اور متحرک ہیں۔
مگر چوہدری راشد محمود، احسان الٰہی شاکر اور چوہدری افضال محمود سے بےتکلفی اور خصوصی پیار و محبت کا رشتہ ہے۔۔۔۔

close