مولانا فضل الرحمان کو حکومت گرانے کیلئے کن دو ممالک سے فنڈز مل رہے ہیں؟ سینئر صحافی کا سنگین ترین الزام

لاہور (پی این آئی) تجزیہ کار ظفر ہلالی نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت گرانے کیلئے انڈیا اور اسرائیل سے فنڈز مل رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ظفر ہلالی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بین الاقوامی محاذ سے سپورٹ مل رہی ہے۔ اس میں

اسرائیل، انڈیا اور امریکہ تو ہیں ہی اب ایک دوست ملک بھی شامل ہوگیا ہے، یہ دوست ملک ہم سے ناراض ہے۔ظفر ہلالی نے دعویٰ کیا کہ اس حکومت کے خلاف سازش شروع ہوگئی ہے، ایک قومی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں عمران خان کا نام و نشان بھی نہیں ہوگا۔ حکومت کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ اور سی پیک کے خلاف بھی سازش کی جارہی ہے، قوم کو دیکھنا ہوگا کہ وہ اس سازش کو کامیاب بناتی ہے یا ناکام کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close