لاہور( این این آئی )پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی جبکہ 13 اکتوبر سے غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔صدر علیم بٹ اور وجنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق کی قیادت میںاحتجاجی ریلی نکالی گئی جو اکبری منڈی سے شروع ہوکر برق گڈز
ٹرانسپورٹ سگیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے کسٹم، ہائی ویز اور کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی کی۔ جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے اعلان کیا کہ 13 اکتوبر کو پہیہ جام ہڑتال کرینگے، سبزیوں اور فروٹ کی ترسیل اور دیگر اشیا ء کی ترسیل بند ہوگی۔ریلی کے شرکا نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ٹریفک پولیس، کسٹم اور کارپوریشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہیہ جام کرکے گھر نہیں بیٹھیں گے شہر کی سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نیشنل ہائی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے بے جا چالان کیے جارہے ہیں جبکہ کارپوریشن کے اہلکار غنڈہ گردی کرتے ہیں اور بلاوجہ سامان اٹھالیا جاتا ہے۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود طارق کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کسٹم اور ایکسائز حکام کے عملہ کو ناجائز چیکنگ اور جرمانوں سے روکا جائے، لاہور میں سامان اتارتے ہیں تو کارپوریشن والے پہنچ جاتے ہیں، گڈز ٹرانسپورٹرز کو کارپوریشن سے نجات دلائی جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں