مساجد میں وضو کیلئے استعمال ہونے والے پانی کو کوشجرکاری کیلئے استعمال کرنے کے لیے 25 ٹینکرز خریدنے کا منصوبہ، کتنے کروڑ روپے مختص کرنے کی سمری بھیجی گئی؟ محکمہ ہائوسنگ نے چند روز قبل ایوان وزیر اعلی کو 25 نئے ٹینکرز کی خریداری کے لئے 25کروڑروپے فراہم کرنے کی سمری ارسال کی تھی

لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے مساجد میں وضو کے لئے استعمال ہونے والے پانی کو کوشجرکاری کیلئے استعمال کرنے کے لیے ابتدائی.طو رپر25 میں سے 5 ٹینکرز خریدنے کی اصولی منظوری دے دی ۔محکمہ ہائوسنگ پنجاب نے چند روز قبل ایوان وزیر اعلی کو ایک سمری ارسال کی تھی جس میں 25 نئے ٹینکرز کی خریداری کے لیے 25 کروڑ روپے کے فنڈ مانگے گئے تھے۔حکام کے مطابق ان ٹینکرز کی مد سے بڑی مساجد سے وضو پانی جمع کرکے شجرکاری کے لیے استعمال میں لانا تھا تاکہ زیر زمین پانی کی بچت ہو سکے ۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ مساجد میں وضو کیلئے استعمال ہونے والے پانی کوشجرکاری کیلئے استعمال کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے 25 میں سے 5 ٹینکرز ابتدائی طور پر خریدنے کی اصولی منظوری دے دی ۔کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے فنڈز کم ہونے کے باعث 25 میں سے 5 ٹینکرز خریدنے کی منظوری دی ہے ۔ ٹینکرز بڑی مساجد سے وضو کے پانی کو جمع کرکے شجرکاری کے لئے استعمال کریں گے۔پانچ نئے ٹینکرز کے لیے 5 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈ بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔۔۔۔۔

close