عمران خان کی حکومت کو وختے میں ڈال کر مولانا فضل الرحمن کی شمالی علاقہ جات کی سیریں،اتنی خوشی کے پیچھے کیا راز ہے؟ قریبی ذرائع کا اہم انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی )اپوزیشن کی اے پی سی کے بعد جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اس وقت میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ ان کی شمالی علاقہ جات کی سیر کی تصویریں وائرل ہوئی ہیں جن میں ان کے چہرے کے تاثرات ان کے خوشگوار موڈ کو ظاہر کر رہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق مولانا فضل الرحمان ان دنوں کشمیر کی وادی نیلم میں ہیں جہاں وہ اتوار تک رہیں گے۔ ان کی جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ دورہ کشمیر میں تنظیمی معاملات کے لیے پہلے سے شیڈول تھا۔شمالی علاقہ جات کی تصویروں میں مولانا فضل الرحمان دریا کے کنارے پتھروں پر بیٹھ کر مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں ان کے ہمراہ جے یو آئی سندھ کے رہنما راشد سومرو اور ضیا الرحمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے چاہنے والے ان کی نظر آنے والی اس خوشی کو ان کی حالیہ کامیابی سے جوڑ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ نیب نے ان کو نوٹس جاری کرنے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کو اب تک کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ ان کارکنوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے جنہیں جماعت کے ایک رہنما موسی خان بلوچ کی گرفتاری کے بعد احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے آج کل پی ٹی آئی حکومت کو خوب تنیقد کا نشانہ بنارکھا ہے ، تندوتیز تقریروں کے باعث وہ شہ سرخیوں میں ہیں ۔

close