شہباز شریف کے ہونہارسپوت نے دو نمبرکباڑیے کوبھی نہیں بخشا،کرپشن کرنے والے ناک سے لکیریںبھی نکالیں گے اورلوٹی دولت بھی واپس کرینگے‘ پی ٹی آئی لے لیٖڈرچوکے چھکےمارنے لگے

لاہور( این این آئی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبرگڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان عام حالات میں غریبوں سے نفرت جبکہ منی لانڈرنگ کیلئے ان کا استعما ل کرتاہے، شہباز شریف کے ہونہارسپوت نے دو نمبر کی دولت چھپانے کیلئے کباڑیے کوبھی نہیں بخشا،لیگی اراکین اسمبلی نے

نواز شریف کے بیانیے کو یکسر مسترد کرنے کا علم بلند کر دیاہے ۔میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز کی شوگرمل کی جانب سے کسانوں کے کروڑوں کے واجبات اداکرناشروعات ہے ، کرپشن کرنے والے اپنی ناک سے لکیریںبھی نکالیں گے اورلوٹی ہوئی دولت بھی واپس کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ کسی جماعت کے احتجاج کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے اورہم اپنی ذمہ داری پوری کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اربوں کی کرپشن پر گرفتار ہونے والے شخص کیلئے احتجاج کرنا مسلم لیگ (ن) کاایک اور منفردریکارڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیگی اراکین اسمبلی کی طرح پوری قوم بھی نواز شریف کے منفی بیانیے کو مسترد کرتی ہے ، آنے والے دنوں میں ان کی توقعات کے برعکس اراکین کی تعداد بڑھے گی،کوئی بھی کرپشن بچانے کی آڑ میں اداروں کیخلاف بیانیے کا علم نہیں سنبھالے گا،قومی اداروں کیخلاف منفی مہم چلانے والے اپنی ہی جماعت میں تنہا ہو رہے ہیں ،پوری قوم پاک فوج کو تقویت دینے کیلئے اس کی پشت پر کھڑی ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close