اسلام ا ٓباد(پی این آئی)نواز شریف کی متنازعہ تقریر، عدالت میں چیلنج کر دی گئی، عدالت نے کیا کہا؟ تفصیل جانیئے۔اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی یکم اکتوبرکی تقریرکےخلاف درخواست پراعتراضات عائدکردیے۔ اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی یکم اکتوبرکی تقریر کیخلاف درخواست پر
سماعت ہوئی۔درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نوازشریف کی یکم اکتوبرکی تقریر قومی مفاد کے خلاف ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی مفاد اورمفاد عامہ کو مدنظر رکھ کر درخواست منظورکی جائے۔رجسٹرار آفس نے نوازشریف کی یکم اکتوبر کی تقریرکے خلاف درخواست پراعتراضات عائدکردیے،رجسٹرار آفس نے اعتراض میں لکھاہے کہ سمجھ ہی نہیں آرہی درخواست میں کیا لکھا ہے ،کورٹ فیس لگائی گئی اورنہ شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں