کورونا وائرس کی دوسری لہر، پاکستان کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی) این سی او سی کی ہدایت کے بعد کراچی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا، شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہونے کے بعد لاک ڈاون کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 فیصد نئے کیسز صرف کراچی سے رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات

کے مطابق کورونا مریضوں میں اضافہ ہوتے ہی سندھ حکومت نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگانا شروع کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ضلع غربی سے ایک ہی یوسی سی22افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد منگھوپیر یوسی 8 گڈاپ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگادیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق منگھو پیر یوسی آٹھ میں سمامہ ولاز اور صائمہ سٹی سے کورونا مریض رپورٹ ہوئے، علاقے میں فوری لاک ڈائون نافذ کیا جائے، یوسی آٹھ میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا۔علاقے میں داخلے اور باہر آتے ہوئے ماسک لازمی پہنا لازمی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں تمام ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی، صرف راشن کی دکان اور میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں بھی معطل کردی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 136795 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے اکثریت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے۔ کراچی سے کل 365 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں 10 ہزار 940 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ وبا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

close