لاہور (پی این آئی) ندیم افضل چن نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کی تقریر پر پابندی عائد کر دینی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر پر بھی پابندی لگنی چاہیے۔ رہنما تحریک انصاف
کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور نواز شریف کی تقاریر کے مقصد میں فرق نہیں، اسی لیے قائد ن لیگ کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف اورشہباز شریف دونوں بھائی ایک ہیں۔ شروع دن سے مسلم لیگ’’ن‘‘ سے’’م‘‘ یا ’’ش‘‘ نکلنے پر یقین نہیں رکھتا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کومل کر نظام عدل میں اصلاحات کرنی ہوں گی۔قانون کو مطلوب جو بھی ہو اسے سرینڈر کرنا چاہیے۔ پنجاب حکومت نوازشریف سےمتعلق ڈاکٹرزکی رپورٹ کی انکوائری کررہی ہے۔جلد حقائق سامنے آئیں گے۔ یہاں واضح رہے کہ چند روز قبل اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ اس اجلاس سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کو نشر ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائد ن لیگ کے خطاب کو نشر کرنے کی اجازت دے دی گئی۔تاہم تحریک انصاف کے بیشتر رہنماوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف کی جانے والی بیان بازی کے بعد اب نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کچھ روز قبل جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنا آزادی اظہار کرائے کا مسئلہ بن سکتا ہے، جبکہ قائد ن لیگ کی جانب سے جو بیانات دیے جا رہے ہیں اس طرح وہ خود کو ایکسپوز کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں