نواز شریف کو پچاس سال سے جانتا ہوں میرے کلاس فیلو رہے ہیں وہ عوام میں کچھ اور اندرون خانہ کچھ اور ہی کہتے ہیں ، وفاقی کابینہ کے سینئررکن کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو دیکھنے کے لئے کوئی کمیٹی بنی اس کا پتہ نہیں ، فضل الرحمان پہلے دن سے ہی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ، شروع سے ہی تحریک چلانے کا کہتے رہے اگر ان میں کوئی دم خم ہوتا تو حکومت ختم ہو چکی ہوتی ، خواہشات سب کی

ہیں ، جلسہ کرنا ہے تو شوق سے کریں ، ملک میں جمہوریت ہے ، مولانا فضل الرحمان کو حکومت گرفتار نہیں کرے گی ۔منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پی ڈی ایم کو دیکھنے کے لئے کوئی کمیٹی بنی اس کا پتہ نہیں ۔ فضل الرحمان پہلے دن سے ہی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ۔ شروع سے ہی تحریک چلانے کا کہتے رہے اگر ان میں کوئی دم خم ہوتا تو حکومت ختم ہو چکی ہوتی ۔ خواہشات سب کی ہیں ۔ جلسہ کرنا ہے تو شوق سے کریں ۔ ملک میں جمہوریت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت گرفتار نہیں کرے گی ۔ ان کے خلاف سخت چارجز ہیں اگر نیب کچھ کرتی ہے تو اس میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے گزارش ہے کہ بچوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں ۔ فضل الرحمان کی عوام میں کوئی پذیرائی ہے نہیں مدارس کے بچوں کو اکٹھا کرکے مجمعہ لگا لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پچاس سال سے جانتا ہوں میرے کلاس فیلو رہے ہیں وہ عوام میں کچھ اور اندرون خانہ کچھ اور ہی کہتے ہیں ۔ اندرون خانہ ملاقات کے لئے کبھی محمد زبیر جا رہے ہیں ،شہباز شریف کئی دفعہ جا کر ملے ہیں اور بھی کئی لوگ گئے ہونگے ۔ ان کے قول وفعل میں تضاد ہے ۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں