غریب بے چارہ کیا کرے،مہنگائی میں اضافہ جاری، دالیں، سبزیاں، گوشت، پیاز، آلو، ٹماٹر، سبھی کچھ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)غریب بے چارہ کیا کرے،مہنگائی میں اضافہ جاری، دالیں، سبزیاں، گوشت، پیاز، آلو، ٹماٹر، سبھی کچھ کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران بھی عوام کو مہنگائی میں ریلیف نہ مل سکا، چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا تو

ٹماٹر، پیاز اور دالوں سمیت 22 اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور مہنگائی 0.32 فیصد بڑھ گئی۔ایک ہفتے میں ملک میں ٹماٹر اوسط قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی قیمت میں بھی اضافہ جاری رہا اور ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت ایک روپے 57 پیسے فی کلو بڑھ گئی، یوں چینی کی اوسط قیمت 94.72 سے بڑھ کر 96.29 روپے فی کلو ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بکرے کا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔اس ہفتے پیاز کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جبکہ ملک میں دال مسور، دال ماش، دال چنا، باسمتی چاول، انڈے، خوردنی گھی اور آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، برائلر مرغی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کمی ہوئی، کیلے 3 روپے فی درجن، آلو 2 روپے فی کلو سستے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close