ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں تیار ہیں،جب وقت آیا تو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے میں دیر نہیں لگائیں گے، شہباز شریف نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں تیار ہیں،جب وقت آیا تو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے میں دیر نہیں لگائیں گے، شہباز شریف نے اعلان کر دیا،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی دونوں تیار ہیں،جب وقت آیا تو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ کے ہمراہ لاہور میں سینیئر اخبار نویسوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان مجھے گرفتار کرانا چاہتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے آئندہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا الیکشن میں کسی بھی جانب سے مداخلت نہ ہو، اس ایجنڈے کی تکمیل تک نئے الیکشن نہیں ہونے چاہیں، گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پارلیمان کے ذریعے تبدیل کی جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کے اربوں روپے بچائے،کبھی تنخواہ نہیں لی، بیرون ملک تمام دورے اپنے خرچ پر کیے، فوج سے بطور ادارہ 25سال سے رابطے میں ہیں، مشاورت اور مفاہمت سے ہی ملک آگے چل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر میں محاذ آرائی کی کوئی بات نہیں تھی،انھوں نے مستقبل کیلئے اپنی تجاویز دی ہیں، جن پر غور کرنا چاہیے، مفاہمت ان کا نظریہ ہے مگر مفاہمت سے کبھی کوئی فائدہ نہیں لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close