طلال چوہدری کا مؤقف یکسر تبدیل، مجھ پر تشدد کا کسی خاتون رکن اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں، میڈیا میرے مؤقف کا انتظار کرے میڈیا خواتین سے متعلق نزاکتوں کا احساس کرے، طلال چوہدری کا نیا بیان

فیصل آباد (پی این آئی) خاتون رکن قومی اسمبلی کے بھائی کی طرف سے طلال چوہدری کو بھائی قرار دیئے جانے کے بعد طلال چوہدری کا مؤقف بھی یکسر تبدیل ہو گیا ہے اور اپنے تازہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ان پر تشدد کے واقعے کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اپنے وضاحتی بیان میں طلال

چوہدری نے کہا کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں، واقعے کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا اور میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔انہوں نے کہا کہ درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں، واقعے کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں اور میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق نزاکتوں کا احساس کرے۔ان کا کہنا تھا کہ سب ماں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے ۔واضح رہے کہ متعدد میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ 24 ستمبر کی رات طلال چوہدری فیصل آباد میں مبینہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔تشدد سے ان کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی اور وہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close