تعلیمی اداروں کے کھلتے ہی دو دنوں میں کورونا وائرس کے کتنے کیسز سامنے آگئے ؟ تشویشناک خبر آگئی

پشاور (پی این آئی) صوبہ خیبر پختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں 2 دن میں77 کورونا کیسز سامنے آگئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 102 ہوگئی، جبکہ تعلیمی اداروں میں 8 ہزار 255 ملازمین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ، تاہم اب بھی صوبے کے تعلیمی

اداروں کے مزید 4 ہزار 169 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں ۔دوسری طرف صوبہ سندھ کی جامعہ کراچی کی لاپرواہی نے طلباء کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، جس کی وجہ سے طلباء میں طلبا میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شعبہ قانون کے امتحانات میں کورونا وائرس سے متاثرہ طالبہ کا دیگر طلباء کے ساتھ بیٹھ کر پرچہ دینے کا انکشاف ہواہے ، طلباء میں یہ خبر سن کر تشویش پھیل گئی ، طلباء نے جامعہ کراچی کے اس اقدام پر ڈپارٹمنٹ پر برہمی کااظہارکیا ہے ۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو پتہ ہونے کے باوجود طالبہ کو امتحان میں بِٹھنے کی اجازت دی گئی ، اسٹوڈنٹس ایڈوائزر مس تحریم کو طالبات کی جانب سے پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ ایک طالبہ کورونا کا شکار ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نہم اور دہم جماعت کے طالب علموں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی، والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وار برٹن کے 2 طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔نویں جماعت کے طالب علم عزیز اللہ اور دہم کے محمد سمیع میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ بچوں میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد سے والدین میں تشویش کی لہر پائی جا رہے جب کہ اکثر والدین اپنے بچوں کو سکول بھجوانے سے خوفزدہ ہیں۔

close