کراچی(پی این آئی) سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہاہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ حالات میں اسکول کھولنا درست عمل نہیں ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ کورونا وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد
تک بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے، پرائمری اسکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے۔وزیرِ صحت سندھ نے کہاکہ اسکول کھولنے پر تحفظات ہیں، پرائمری اسکولوں کو کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہاکہ صورتِ حال واضح ہونے پر ہی بچوں کو اسکول بھیجنا درست ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں