بھتیجی نے چچا کی سالگرہ کے دن ان کو پارٹی سے نکال دیا، بزرگوں کا احترام کرنا چاہیئے، شہزاد اکبر کا مشورہ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھتیجی نے چچا کو ان کی سالگرہ کے دن ہی پارٹی سے نکال دیا۔اسلام آباد میں پاریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مسلم لیگ (ن) پر منفرد انداز میں تنقید کی۔انھوں نے کہا کہ

لیگی صدر شہباز شریف کو ان کی سالگرہ کے دن ہی بھتیجی (مریم نواز) نے انھیں اپنی پارٹی سے نکال دیا ہے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا یہ کہنا کہ ڈنر پر ملاقات کرنے والے شہباز شریف نواز شریف کے نمائندے نہیں ہیں زیادتی کی بات ہے۔انھوں نے چٹکلہ چھوڑتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بزرگوں کا احترام کرنا چاہیے، اگرچہ بھتیجی خود بھی بزرگ ہیں مگر چچا کا احترام تو کرنا ہی چاہیے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا اعتراف کیا تھا۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ملاقات میں گلگت بلتستان اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔دوسری جانب اس حوالے سے مریم نواز نے واضح کیا تھا کہ شہباز شریف، نواز شریف کے بہت وفادار بھائی ہیں، وہ کبھی علیحدہ نہیں ہوں گے۔مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اگر علیحدہ ہونا ہوتا تو آج وزیرِاعظم ہوتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close