لاہور(آئی این پی ) مریم نواز نے نواز شریف اورشہباز شریف کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، اِن کوتوڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، ایسے کئی آئے اورکئی گئے۔ بدھ کو ایک بیان میں مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نوازنے نوازشریف اور شہباز شریف
کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک تھے، ایک ہیں اورہمیشہ ایک رہیں گے انشااللہ، اِن کوتوڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے۔ ایسے کئی آئے اورکئی گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں