اسلام آباد(پی این آئی)رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ملاقات میں ایک موقع پر کہا کہ وزیراعظم کے ماضی میں دئیے گئے بیان آج ان کے سامنے آرہے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے سوال کیا کہ شہباز شریف نے آرمی چیف سے کہا کہ وزیراعظم
سخت بیانات دیتے ہیں تواس پر جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا آرمی چیف نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ نے بھی ماضی میں بہت سخت بیانات دئیے ،وزیراعظم کے اپنے بیان آج ان کے سامنے آرہے ہیں ۔خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے الیکشن سے پہلے آرمی چیف سے رابطہ کر کے دھاندلی کے بارے میں بتا یا تھا تو انہوں نے محفل میں مجھے کہا تھا کہ سب ٹھیک ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے ہمارے پاس فون آیا کہ آرمی چیف گلگت بلتستان پر بات کرناچاہتے ہیں۔ جب میٹنگ میں گئے تو نیب آرڈیننس پر کوئی بھی گفتگو نہیں ہوئی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان میٹنگ پر نہیں آئے ، ان کی شرکت ضروری تھی۔واضح رہے کہ 20ستمبر کو ہونے والی اے پی سی کے بعد ملکی سیاست میں بھونچال آگیاہے۔ کچھ دن قبل آرمی چیف سے اپوزیشن رہنماوں کی ملاقات کی بھی خبر نے گردش کیا جس کی شہبازشریف اور دیگر لیگی رہنماوں نے بھی تصدیق کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں