وہ بڑا ملک جس نے پوری دنیا کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی

نیویارک(پی این آئی ) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر سیاست کی کوشش کو مسترد کردینا چاہیے، چین پوری دنیا کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرے گا۔چین کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تہذیبوں کے ٹکراو¿ کے

جال میں بھی نہیں پھنسنا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے،وبا کے خلاف عالمی ادارہ صحت کو قائدانہ کرداراداکرنے کا موقع دیاجانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ چین میں متعدد کورونا ویکسینیں ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ چین پوری دنیا کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرے گا،ترقی پذیر ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی پہلی ترجیح ہوگی۔

close