اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات
ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی کابینہ اراکین اور دیگر حکام شریک تھے۔ملاقات میں وزیراعظم کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بریفنگ بھی دی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں