نواز شریف ضرور واپس آئیں گے مگر اس دفعہ وہ نواز شریف بن کر نہیں آئیں گےبلکہ آیت اللہ خمینی بن کر آئیں گے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ آزادی کے لئے استعفیٰ ضروری ہو جائیں گے، نواز شریف ضرور واپس آئیں گے مگر اس دفعہ وہ نواز شریف بن کر نہیں آئیں گےبلکہ آیت اللہ خمینی بن کر آئیں گے اور پھر آپ کو لگ پتا جائے گا کہ آئین کیا ہوتا

ہے اور آئین کو نہ ماننا کیا ہوتا ہے؟۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)محمد صفدر کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ آج نواز شریف نے سارے ابہام دور کر دیئے ہیں،اگر پاکستان استعفوں سے بچتا ہے تو استعفیٰ دینے چاہئے،اگر پاکستان جیل بھرو تحریک سے بچتا ہے تو پھر جیلوں کو بھرنا چاہئے ،پاکستان قربانیوں سے بچتا ہے تو پھر قربانیاں دینی چاہئیں ، پاکستان کی آزادی کے لئے سات لاکھ لوگوں نے قربانیاں دی تھیں ،آج ہماری آزادی چھن گئی ہے،آزادی کے لئے استعفیٰ ضروری ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ضرور واپس آئیں گے مگر اس دفعہ وہ نواز شریف بن کر نہیں آئیں گےبلکہ آیت اللہ خمینی بن کر آئیں گے اور پھر ساری چیزیں کلیئر ہو جائیں گی اور آپ کو لگ پتا جائے گا کہ آئین کیا ہوتا ہے ؟آئین کو نہ ماننا کیا ہوتا ہے اور جہاد فی سبیل اللہ کیا ہوتا ہے؟ آج نواز شریف نے سارے ابہام دور کر دیئے ہیں، آج کی تقریر کے بعد تو کوئی سوال بنتا ہی نہیں ہے،آج تو اسی زردے کا مزہ لیتے رہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close