وہ ملک جس کے تمام صوبوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر ریڈ زون قرار دے دیاگیا

تیونیسیا (پی این آئی) تیونس کی انتظامیہ نے جمعہ کو ملک کے تمام 24 صوبوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر ریڈ زون قرار دے دیا ہے۔ وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل محمد مقداد نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان حالات کنٹرول میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے

یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کا انسانی صحت ، عالمی معاشی حالات اور ثقافت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ اب تک تیونس میں کورونا وائرس کے 8100 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 129 افراد ہلاک اور2309 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ 27 جون کوجب سے تیونس نے سیاحوں کے لئے اپنی سرحد دوبارہ کھولی ہے اس کے بعد سے 6898 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close