اسلام کے بتائے گئے اصولوں کے مطابق طہارت کرنے سے کورونا وائرس کا خطرہ انتہائی کم ہو جاتا ہے، مسلمان ممالک میں کورونا کیسز میں کمی کی وجوہات بتا دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے طہارت اور استنجاء کے مختلف طریقے کی وجہ سے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا قابو میں رہی، ہمارے ملک میں چند ماڈرن لوگوں کو چھوڑ کر لوگوں کی بڑی تعداد اسلام کے بتائے گئے طریقے سے طہارت اور استنجاء کرتی ہے، یہی وجہ ہے یہاں

اموات کم ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کی جانب سے ملک میں کرونا وائرس کیسز اور اموات میں کمی کی دلچسپ وجہ بتائی گئی ہے۔سینیٹ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مسلمانوں کے طہارت اور استنجاء کے مختلف طریقے کی وجہ سے پاکستان مہلک وبا کے زیادہ اثر سے محفوظ رہا۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نہاتے تو ہر مذہب کے لوگ ہیں، لیکن مسلمان کا طہارت اور استنجے کا طریقہ مختلف ہے۔بھارت میں 85 ہزار افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے، چیک کر لیں کے وہاں کتنے مسلمان کرونا سے ہلاک ہوئے۔مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کنٹرول میں رہنے پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے، اس میں حکومت کو کوئی کمال نہیں ہے۔ مشاہد اللہ خان کہتے ہیں کہ اگر دنیا کے دیگر ممالک سے موازنہ کریں تو ہمیں پاکستان میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں ایک واضح فرق نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ کسی کی حکمت عملی یا اور کچھ نہیں یہ اللہ کا ہی کرم ہے۔ جن ممالک میں کرونا وائرس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں وہاں مسلمانوں کی زیادہ تعداد آباد نہیں ہے۔

close