وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں پھوٹ پڑ گئی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں پھوٹ پڑ گئی،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کر دیا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ اسکولوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔اپنی ٹوئٹ میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا شیڈول سب کی مرضی سے بنا، 22 ستمبر کو

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعید غنی پہلے مشورہ کرلیتے تو اچھاہوتا، طے ہوا تھا کہ 22ستمبر کو جائزہ لے کر پھر فیصلہ کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ 23 تاریخ کو چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کی کلاسز شروع کردیں گے، ایک ہفتے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کورونا کے مثبت کیسز میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 21 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسیں کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ 28 ستمبر تک مؤخر کیا ہے اور اس کے بعد بھی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آگے فیصلہ کریں گے۔کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے تقریباً 7 ماہ تک بند رہے جنہیں 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔15 ستمبر سے ملک بھر میں جامعات، کالجز اور نویں دسویں کی جماعتوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کی گئی تھیں۔

close