پاکستان نے چھکا لگا کر کورونا کو شکست دی،برطانیہ سمیت تمام دنیا پاکستان سے سیکھیں

اسلام آباد(پی این آئی) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان نے چھکا لگا کر کورونا کو شکست دی،برطانیہ سمیت تمام دنیا پاکستان سے سیکھے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے پُرامید ہوں۔بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر

نے کہا ہے کہ پاکستان نے چھکا لگا کر کورونا کو شکست دی ہے۔کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کا زبردست کردار رہا ہے۔پاکستان کورونا وباء سے بہت اچھے طریقے سے نمٹا،اب معیشت میں بہتری آرہی ہے،برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو کورونا کے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے کورونا وباء کے دوران پاکستان کا ساتھ دیا،اچھا دوست مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتا۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا ہے،این سی او سی نے کورونا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پُرامید ہوں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی۔

close