موٹروے واقعہ کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کرنے کیلئے کس اعلیٰ عہدیدار کا نام استعمال کیا جانے لگا؟ جانئے

لاہور (پی این آئی)موٹروے واقعہ کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کرنے کیلئے کس اعلیٰ عہدیدار کا نام استعمال کیا جانے لگا؟ جانئے، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا کے سوشل میڈیا پر دو جعلی اکائونٹس کے انکشاف کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے جعلی اکائونٹس بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے

ایف آئی اے کو درخواست پیش کردی ہے جبکہ ڈی آئی جی سہیل سکھیرا نےان کے نام سے جعلی اکائونٹس ختم کرنے کے لئے پی ٹی اے کو بھی ایک مراسلہ جاری کردیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق نامعلوم افراد ڈی آئی جی آپریشنز کے جعلی اکائونٹس سے سانحہ موٹروے کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کرتے رہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close