طلبہ و طالبات کیلئے بڑی خبر، وفاقی تعلیمی بورڈ نے امتحا نات کیلئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)طلبہ و طالبات کیلئے بڑی خبر، وفاقی تعلیمی بورڈ نے امتحا نات کیلئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دیدی، وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹرک کے طلبہ و طالبات کے

لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کمکرنے کی منظوری دیدی ہے۔وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ امتحان 2021 کے لئے معمول کے نصاب کو کم کیا جائے، نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے، طلبا و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں