سکولوں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سکولوں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قانون بن چکا ہے ،اس پر عملدرآمد کرانا عدالتوں کا کام نہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سکولوں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے

کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا تھا کہ کہ پنجاب کے تمام سرکاری و غیرسرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی نہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دی جائے ۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قانون بن چکا ہے ،اس پر عملدرآمد کرانا عدالتوں کا کام نہیں ،قانون ساز اداروں کو کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے ۔

close