شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہبازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے بیان پر کہاہے کہ شہبازشریف کومربوط موقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنی چاہئے تھی،دروغ گوئی،بے سروپابیان سے قائدحزب اختلاف نے قوم کومایوس

کیا۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ لاہورسیالکوٹ موٹروے پرویزالہٰی کے دورمیں شروع ہوئی،شہبازشریف فرانزک لیبارٹری کابھونڈادعویٰ بھی کرچکے،فرانزک سائنس لیبارٹری کی داغ بیل بھی پرویزالہٰی نے ڈالی۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اپنے بیان کی وجہ سے سی سی پی اولاہورکی پوزیشن پرکھڑے ہیں،شہبازشریف نے متاثرہ خاندان اورپوری قوم کادل دکھایا،شہبازشریف استعفیٰ دیں اورقوم سے معافی مانگیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close