ہفتے کے روز بینک کھلے ہوں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے محدود بینک برانچیں کھولنے سے متعلق اعلان کردیا۔

اسلام آباد(پی این آئی)ہفتے کے روز بینک کھلے ہوں گے یا نہیں؟اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے محدود بینک برانچیں کھولنے سے متعلق اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ہفتے کو محدود بینک برانچیں کھولنے سے متعلق اعلان کردیا۔ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق کاروباری مراکز اور بندرگاہ پر

بینک برانچیں ہفتے کے روز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ایس بی پی کی طرف سے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق ہفتے کے روز بینک بند رکھنے کے احکامات تھے۔اسٹیٹ بینک نے ہفتے کے روز محدود برانچیں ایس بی پی کے ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close