سانحہ موٹروے، شہباز شریف نے موقع ہاتھ سے جانے نا دیا، تقریر کی آڑ میں موٹروے کی تعمیر کا کریڈٹ لینے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سانحہ موٹروے،قائد حزب اختلاف شہباز شریف تقریر کے دوران موٹروے کی تعمیر کا کریڈٹ لینا نہ بھولےشہباز شریف کے رویے پر تنقید کا سلسلہ جاری ،قائد حزب اختلاف شہباز شریف قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران سانحہ موٹروے پر گفتگو کرتے ہوئے موٹروے کی تعمیر کا کریڈٹ لینا نہ

بھولے،جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔گذشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے سانحہ موٹروے کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس سیالکوٹ موٹروے پر یہ ہولناک واقعہ پیش آیا وہ نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن نے بنائی تھی۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے اس بیان پر ایوان میں موجود اپوزیشن ارکان نے خوب ڈیسک بجائے۔ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں اور صحافتی و سماجی حلقوں کی جانب سے شہباز شریف کے رویے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ابلاغ شہبازگل کا کہنا ہے کہ اب دیکھتے ہیں کون شہبازشریف کو ہٹانے کا مطالبہ کرتا ہے۔شہبازگِل کے مطابق کیپٹیل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہورکے غلط بیان کا براماننا بھی درست تھا لیکن قائد حزب اختلاف کی اخلاق سےگری بات پران سےاستعفیٰ لیناچاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close