کابینہ اجلاس، موٹروے واقعہ کے ملزمان کو سخت اور فوری سزائيں دینے پر اتفاق

اسلام آباد (پی این آئی)کابینہ اجلاس، موٹروے واقعہ کے ملزمان کو سخت اور فوری سزائيں دینے پر اتفاق، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سانحہ موٹر وے پر گفتگو کی گئی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔کابینہ اراکین نے زیادتی کے ملزمان کو سخت اور فوری سزائيں دینے پر

اتفاق کیا اور یہ بھی کہا کہ تمام جماعتوں کو مل کر قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں ریپ کے مجرموں کو جنسی طور پر ناکارہ کرنے کی تجویز دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام ہم سے صرف یہ پوچھیں گے کہ ہمیں کتنا تحفظ دیا؟ یہ نہیں پوچھیں گے کہ کتنے آئی جی تبدیل کیے؟ زیادتی کے مجرموں کو عبرت ناک سزائیں دینی چاہئیں، زیادتی کے مجرموں کو چوک پر لٹکاناچاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب انہوں نے یہ بات کی توکہاگیاعالمی سطح پرسرعام پھانسی کو قبول نہیں کیا جائے گا، یورپی یونین کاپاکستان کودیاگیاجی ایس پی کااسٹیٹس متاثر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close