’’ آپ اپنی لوکیشن شیئر کریں، خاتون نے واٹس ایپ کے ذریعے پولیس کو لوکیشن بھیجی‘‘ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ وہ پٹرول لے کر آرہے ہیں ان کا کچھ پتا نہیں چلا، ملزمان نے گاڑی کے ڈیش بورڈ پر ہزار روپےکیوں چھوڑ ے ؟ سینئر صحافی کا چونکا دینے والا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن فریحہ ادریس جو کہ متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہیں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے فون پر ایک ہزار کا پٹرول مانگا تھا ، متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ کرکے مدد مانگی تو آگے سے کہا گیا کہ آپ اپنی لوکیشن شیئر کریں، خاتون نے واٹس ایپ کے ذریعے پولیس کو لوکیشن بھیجی۔

متاثرہ خاتون نے اپنے موبائل فون پر 2 بج کر 44 منٹ پر ویڈیو ریکارڈ کی، اس وقت تک ملزمان نہیں آئے تھے ، ملزمان 2 بج کر 47 منٹ پر آئے ،پولیس کو فون کرنے کے بعد ایک گھنٹہ 40 منٹ تک کوئی نہیں آیا تھا۔ جن پولیس اہلکاروں نے کہا کہ وہ پٹرول لے کر آرہے ہیں ان کا کچھ پتا نہیں چلا ، ملزمان واردات کے بعد گاڑی کے ڈیش بورڈ پر ایک ہزار روپے چھوڑ کر گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close