وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرکہاں جائیں گے؟جانئے

لاہور(پی این آئی):وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرکہاں جائیں گے؟جانئے، وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے جہاں وزیراعظم عمران خان راوی ریور فرنٹ منصوبے کے فیز ون کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران

وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی وسیاسی امور پر بریف کیا جائے گا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو موٹر وے زیادتی کیس میں رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان راوی ریور فرنٹ منصوبے کے فیز ون کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور راوی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان راوی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد گورنر ہاؤس آئیں گے اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کر یں گے۔جس میں گور نر پنجاب گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم کو مختلف امور پر بر یفنگ دیں گےاور فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر کام کرنے اور یونیورسٹیز میں اصلاحات بارے بتائیں گے،اس کے علاوہ چودھری سرور پنجاب آب پاک اتھارٹی میں اب تک ہونیوالی پیش رفت سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کر یں گے جبکہ گورنر ہاوس میں وزیر اعظم کی کچھ وفود سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close