اسلام آباد (پی این آئی) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے ایک ٹوئٹر پر ایک گراف شیئر کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کورونا کے کیسز کم ہوگئے تھے اور ایک دن میں 8 تک محدود ہوگئے تھے لیکن اب یہ کیسز 39 تک پہنچ
گئے ہیں۔ یعنی وفاقی دارالحکومت میں 6 ستمبر کو کم ترین یعنی 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 13 ستمبر کو یہاں ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 39 ہوگئی ہے۔حمزہ شفقات کے مطابق کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ہر کیس کو ٹریس کیا ہے۔ حال ہی میں جن کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ان میں سے 80 فیصد ہسپتالوں کے ذریعے پھیل رہے ہیں۔ اس لیے عوام کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں