سائنسدانوں نے کورونا وائرس کا ایسا فائدہ ڈھونڈ نکالا کہ دنیا حیران رہ گئی

ٹوکیو(پی این آئی) کورونا وائرس نے دنیا کو تگنی کا ناچ نچا رکھا ہے لیکن ایسے میں جاپان کے سائنسدانوں نے وائرسز کا ایک ایسا فائدہ ڈھونڈ نکالا ہے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق جاپان کی ازابو یونیورسٹی اور سنسناٹی چلڈرنز پیرینیٹل انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے اس مشترکہ تحقیق کے نتائج میں

بتایا ہے کہ وائرسز انسانوں اور دیگر ممالیہ جانوروں میں ارتقائی لحاظ سے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ہم انسانوں اور جانوروں میں افزائش نسل اور بقاءکی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے لیبارٹری میں چوہوں اور انسانی جرم لائن خلیوں کا ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا ہے۔ نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ انسان اور جانورتمام میسنجر آر این اے مالیکیولز جینیاتی مواد کے طور پر اپنی اولاد کو منتقل کرتے ہیں جو ان کی اولاد کے سپرمز اور بیضوں پر بھی بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ جن انسانوں یاجانوروں کا سابقہ وائرسز اور بیکٹیریا سے کم پڑتا ہو، وہ اپنی اولاد کو یہ خصوصیات کم منتقل کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی اولاد میں افزائش نسل اور بقاءکی صلاحیت کم پائی جاتی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سیٹوشی نیمکیوا کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق سے ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ وائرس اور بیکٹیریا کا ارتقائی لحاظ سے ہماری زندگیوں میں بہت اہم کردار ہے۔ طویل مدتی تناظر میں دیکھا جائے تو وائرس ہمارے لیے مثبت اثرات کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ ہمارے جینوم اور ارتقاءپر ایسے اثرات مرتب کرتے ہیں جو ہماری بقاءاور افزائش نسل کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں۔“

close