سانحہ موٹروےجیسےملک بھر میں بڑھتے واقعات پر بختاور زرداری نے کیا مطالبہ کر دیا؟ نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے بھی موٹروے زیادتی کیس پر ردِعمل دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے بھی لاہور موٹروے حادثے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا مدرسوں سے لے کر پارکنگ، گھروں میں خواتین و بچوں سے لے کر جانوروں تک عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظر انداز کیا گیا۔پاکستان میں جنسی تعلیم دینے کی ضرورت ہے،زیادتی ناقابل تلافی جرم ہے اور اس سے آگے بڑھنے کا واحد راستہ دکھاوا کرنے کے بجائے تعلیم ہے۔ ہمیں مقابلہ کرنے، آواز اٹھانے اور بہتر تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔بختاور بھٹو کے ٹویٹ پر اداکارہ فیروز خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا میں آپ سے پوچھنا چاہتاہوں اتنے سال اقتدار میں رہتے ہوئے آپ کی پارٹی نے کیا کیا کیا آخر کار آپ لوگ جاگ گئی۔دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار ایک ملزم نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزم شفقت علی کی عمر 23سال ہے جو مرکزی ملزم عابد علی کا قریبی ساتھی ہے۔پولیس نے گذشتہ رو ز شفقت علی کو دیپالپور سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بہاولنگر تحصیل ہارون آباد کا رہائشی ہے پنجاب میں مختلف گینگز کے ساتھ منسلک رہے ہیں شفقت علی اور اس کا خاندان پہلے بھی جرائم میں ملوث رہا ہے۔ملزم شفقت علی نے عابد کے ساتھ مل کر 11 وارداتیں کیں۔ملزم شفقت علی نے پولیس کو دئیے گئے اعترافی جرم میں بتایا ہے کہ میں نے اور عابد نے مل کر موٹروے پر ڈکیتی کی تھی۔

close