سیکیورٹی اداروں کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے رہنما ملک طاہر اقبال اعوان کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو واقعے میں ملوث مجرموں کی فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی

اسد قیصر نے ہری پور میں پی ٹی آئی ہزارہ ریجن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طاہر اقبال کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس واقعے میں ملوث مجرمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے طاہر اقبال کے قتل پر پسماندہ خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندہ خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی دعا کی۔اسد قیصر نے متعلقہ حکام کو اس واقعے میں ملوث مجرمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں بہترین سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close