سابق لیگی وزیر احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان پر سنگین الزام عائد کر دیا

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ نااہل حکمران پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا، پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب عمران خان کے انتقام کا نشانہ بن چکاہے ،کسی سکول میں پی ٹی ماسٹر ،نائب قاصد نہیں بدلا جاتا جیسے سینئر

افسروں کو تبدیل کیاجاتا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جرائم ہر معاشرے میں ہوتے ہیں ،موٹروے پر زیادتی کاواقعہ ہمارے نظام عدل ،حکومت اور قانون سب کیلئے سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہاکہ کسی بھی حکومت کا یہ فرض ہے کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے ، ان کی انگلی مجرم پر نہیں اس خاتون پر اٹھی جو زیادتی کا نشانہ بنی ،عمران خان کی حکومت نے یہ دنیا میں ایک مثال بنائی ۔احسن اقبال نے کہاکہ نااہل حکمران پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا، پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب عمران خان کی انتقام کا نشانہ بن چکاہے ،کسی سکول میں پی ٹی ماسٹر ،نائب قاصد نہیں بدلا جاتا جیسے سینئر افسروں کو تبدیل کیاجاتا ہے ،جہاں 2 سال میں 5 آئی جیز،4 چیف سیکرٹریز تبدیل ہونگے وہاں کا نظام کیسے چلے گا؟۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جیسے اناڑی تھے ویسے ہی اناڑی ٹیم یہاں لائے ،پی ٹی آئی حکومت نے اپنا وطیرہ بنالیا یہ ہر چیز پر سیاست کرتی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ شہبازشریف کی محنت تھی جنہوں نے فرانزک کا اتنا بڑا منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا، فرانزک لیب سے ڈی این اے میچ ہو گیایہ شہبازشریف کا کارنامہ ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سوشل میڈیا کے ٹرینڈ اور ترجمانوں پر چل رہی ہے ۔لیگی رہنما نے کہاکہ پوراپاکستان سی سی پی او لاہور کے بیان کی مذمت کرچکا ہے،عمران خان کے انتقام کی سزا پاکستان کے عوام کو مل رہی ہے، عمران خان نے کبھی میٹنگ نہیں کی ملک کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز3 دن سے بخار کی حالت میں جیل میں تھے،حکومت نے امداد فراہم نہیں کی ۔

close